نئی دہلی (ویب ڈیسک) انتہاءپسند بھارتی پاکستان کیخلاف سازشوں کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت کے کچھ کھلاڑی اور فنکار بھی پاکستان کو لے کر کافی ’انتہاءپسند‘ ہو چکے ہیں جن میں سے کرکٹر گوتم گمبھیر کا نام نمایاں ہے۔پلوامہ حملے کے بعد گوتم گمبھیر نے پاکستان کیساتھ جنگ کی بات کی اور پھر جب
بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’ائیرسٹرائیک‘ کا بھونڈا دعویٰ کیا تو جھوٹی خوشی سے پھولے نہیں سماتے رہے لیکن جب دوسری مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تو انہیں چپ کا سانپ سونگھ گیا۔کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر سامنے آئے ہیں اور اس بار ناصرف خود پاکستان کیخلاف انتہائی شرمناک مہم کا حصہ بنے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں دنیا کے تمام ممالک بالخصوص آسٹریلیا، جو میری دوسری پسندیدہ ترین کرکٹنگ قوم ہے، سے درخواست کروں گا کہ وہ پاکستان کی امداد روک دیں۔ انڈیا کو خدشہ ہے کہ آپ کے دئیے گئے ڈالرز صحیح مقصد کیلئے استعمال نہیں ہو رہے۔“