’’انصاف نہ ملاتوخاندان کیساتھ خودکشی کرلوںگا‘‘ پاکستان سے جنگ کی باتیں کرنیوالے بھارتی فوجی خودکشی پرمجبور وجہ کیا ہے ؟ بھارتی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کروانے کے لئے ہاتھ پیر مارنے لگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوجی انصاف کے لیے دربدرہوگیاانصاف کے لیے میڈیاکاسہارالے لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی کاوالدقتل ہوگیاتھاانصاف کے لیے فوجی نےہردرپرحاضری دی لیکن اس کوانصاف نہ مل سکااس کی آواز پولیس سنتی ہے نہ ہی اعلیٰ حکام بات یہاں تک پہنچ گئی کہ اس کوقتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔اورآخرکاراس

نےتنگ آکرسوشل میڈیاکاسہارالیا۔بھارتی فوجی نے اپنادکھڑاسناتے ہوئے کہاکہ میں آرمی ہیڈ کوارٹردہلی میں تعینات ہوں میرے والدنے 32سال فوج میںنوکری کی اوربڑی بے دردی سے ان کاقتل کردیاگیا۔قتل کی واردات کے بعددوافرادگرفتارہوئے تھے اس واردات میں 6لوگ شامل تھے جس کے ثبوت میرے پاس موجودہیںمیں نے پولیس کوثبوت دکھائے انہوں نے ثبوت کودرکنارکرکے جن لوگوں کے خلاف ایکشن لیناتھاان سے رشوت لے کران کوسائیڈ کردیاگیااورمیرے اوپردبائوبناکرکہاکہ توشانت رہے نہیں توتیری وردی اتروادوں گا۔اب میں کیاکروںیہاں تک کہ وہ لوگ میرے قتل کی سازشیں کررہےہیںمیرے پاس کوئی اورچارہ نہیں ہے میں فوج کی نوکری کروں یااس مسئلے کاحل نکالوں۔جوکام پرساشن کاہے میں ان کے پیچھے دوڑ رہاہوں پرساشن نے میری کوئی مددنہیں کی۔میں وزیراعظم ،صدریہاں تک کہ تمام اعلیٰ حکام سے بات کی لیکن کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔مزیدتفصیلات کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں