وزیراعظم کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے سٹیڈیم نہیں آنا چاہیے کیونکہ اگر وہ آئے تو مجھے خطرہ ہے کہ وہ ۔۔۔۔صدر مملکت عارف علوی نے ناقابل یقین دعویٰ کرڈالا

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے تجویز دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے سٹیڈیم نہیں آنا چاہیے۔صدر مملکت عارف علوی پی ایس ایل کا دوسرا الیمینیٹر میچ دیکھنے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آئے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد کرکٹ کی بحالی شروع ہوگئی ہے

جس پر پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنے پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کرکٹ سے ہمیشہ لگاؤ رہا ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ فائنل میچ دیکھنے بھی آئیں۔’میرے خیال سے وزیر اعظم کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے نہیں آنا چاہیے کیونکہ اگروہ آئے تو ان سے بڑا مہمان خصوصی کوئی نہیں ہوسکتا‘۔واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسر ے ایلیمنیٹر میچ میں سابق چیمپئن پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے215رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو لیوک رونکی صرف17رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے،ایلکس ہیلز بھی صرف ایک رن بنا کر کرس جورڈن کا شکار بن گئے،کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈوک والٹن نے تیسری وکٹ کے لیے63رنز جوڑے جس کے بعد ڈیلپورٹ28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،آصف علی بغیر کوئی رن بنائے پولارڈ کا شکار بن گئے،والٹن48رنز عمد ہ اننگز کھیل کر ملز کی پہلی وکٹ بنے،فہیم اشرف اور حسین

طلعت نے چھٹی وکٹ کے لیے46رنز جوڑے جس کے بعد حسین طلعت19رنز بنا کر حسن علی کی تیسری وکٹ بنے ،فہیم اشرف31رنز بنا کر جورڈن کا دوسرا شکا ر بنے،محمد سمیع 2رنز بنا کر جورڈن کی تیسری وکٹ بنے،شاداب خان صفر کی خفت سے دوچار ہوکر وہاب ریاض کی پہلی وکٹ بنے،اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی جم کر دھلائی کی ،کامران اور امام الحق نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی بالترتیب 40ویں اور12ویں نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد ڈیلپورٹ نے امام الحق کو 58اور کامران اکمل کو74رنز پر پوویلین بھیجا تاہم دونوں اوپنرز اس وقت تک پشاور زلمی کو138رنز کا آغاز دے چکے تھے،صہیب مقصود4رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے،کیرون پولارڈ ایک چوکے اور4چھکوں کی مدد سے37رنز بنا کر رن آؤ ٹ ہوئے،وہاب ریاض بھی صرف1رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے،کپتان ڈیرن سیمی 30 اور جورڈن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیلپورٹ نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ زلمی کے کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کریں آج کے میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔دوسری جانب ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ جیت کر فائنل میں جانے کی بھرپور کوشش کریں گے، اسلام آبادیونائیٹڈ کو اچھا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ جیت کر فائنل میں جانے کی بھرپور کوشش کریں گے، اسلام آبادیونائیٹڈ کو اچھا ہدف دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں