کراچی میں پولیس اہلکاروں کی سی ویو پر میاں بیوی سے بدتمیزی! ساحل سمندر پر میاں بیوی سے گھٹیامطالبہ کرنے والے4 پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں،کراچی میں پولیس اہلکار شہریوں کو ہراساں کرنے سے باز نہ آئے۔کراچی میں ساحل سمندر پر پولیس کی سرعام بدمعاشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلکاروں نے میاں بیوی نے بدتمیزی کی اور بھتہ خوری کی کوشش کی۔پیسے نہ ملنے پر

پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو گئے اور خاتون سے بدسلوکی کی۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد پولیس حکام نے واقعے میں ملوث چاروں اہلکاروں کو برطرف کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو میاں بیوی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کو شہریوں نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی ہیں تاہم اس کے باجود بھی پولیس اہلکار دونوں پر تشدد کرتے رہے۔پولیس اہلکاروں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ڈیوٹی چھوڑ کر کمائی کرنے کے لیے سی ویو گئے۔اور شہریوں کو ہراساں کیا۔ معاملہ جب میڈیا میں آیا تو حکام کو بھی ہوش آیا اور چاروں اہکاروں کے خلاف ایکشن لیا۔میاں بیوی سے بدتیمزی پر اے ایس آئی سمیت چاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے،تین اہلکار حوالات میں بند ہیں جب کہ ایک فرار ہو گیا ہے۔ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کا کہنا ہےکہ پوپلیس کے جو اختیارات ہیں وہ استعمال ہوں گے۔واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے گندے انڈے پولیس کے محکمے کے لیے باعث شرم ہیں۔اہلکار اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر سی ویو گئے تھے۔اہلکار احمد خان کی دیوٹی عبداللہ شاہ غازی

کے مزار پر تھی جب کہ اے ایس آئی ذوالفقار سیکورٹی ٹو میں تعینات تھا۔شکایت کرنے والا شہری دونوں اہکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں