کراچی: پشاور زلمی کپتان ڈیرن سیمی اور چیئرمین جاوید آفریدی نے گورنر ہاؤس سندھ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم میں حصہ لیا۔ ڈیرن سیمی نےگورنر ہاؤس آنے کو باعث فخر قرار دیا۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پشاور زلمی کےچیئرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کو گورنرہاؤس دورہ کی دعوت دی۔
ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی نے گورنر ہاؤس میں پودا لگا کر وزیراعظم کے دس ملین ٹری سونامی مہم میں زلمی فیملی کی جانب سے حصہ ڈالا۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا بچپن یاد آگیا جب وہ اپنے والدین کے ساتھ کاشتکاری کیا کرتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہر کسی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماحول کو ہرا بھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاکہ ہم لوگ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہریالی کی حفاظت کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کےلئے پرجوش ہے۔ وہ اپیل کرتے ہیں کہ کراچی کے لوگ آکر ان کی ٹیم کو سپورٹ کریں۔چیئرمین جاوید آفریدی نے دعوت دینے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور شاندار سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔
Darren Sammy visited Governor House today, what a wonderful person he is. Good luck for today’s fixture. pic.twitter.com/ji7kDKuwWW
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) March 11, 2019