لاہور(ویب ڈیسک)ملک کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے دشمنوں کے چھکے چھڑانے کی ٹھان لی۔ ارمینا خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ میں ہمیشہ ہی سے اپنے ملک کانام روشن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی تھی اور یہ موقع مجھے میری نئی آنے والی فلم’’شیر دل‘‘میں کام کرکے میسر آیاواضح ہوکہ ارمینا خان مذکورہ فلم میں پاک فضائیہ کی خاتون
آفیسر کا کردار اداکر رہی ہیں اور ان کی یہ فلم چند روز بعد نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔ میکال ذوالفقار اور ارمینا خان کی فلم ’’ شیر دل‘ ‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ میکال ذوالفقار پاکستان ایئر فورس میں کمیشن ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور پھر جذبے کے لبریز ہوکر ایئر فورس اکیڈمی جوائن کرتے ہیں، ٹریلر میں پائلٹ کی حیثیت سے تربیت کے مراحل بھی دکھائے گئے ہیں۔ ٹریلرمیں میکال ذوالفقارایئرفورس آفیسر کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم میں میکال ذوالفقار اور ارمینا خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔فلم میں بھارت کی روایتی جنگی سوچ کو دکھایا گیا ہے جسے ناکام بنانے کے لئے پاکستان ائیر فورس کے شاہین اپنی ماہرانہ صلاحیتوں سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیتے ہیں۔فلم ’’ شیر دل ‘‘کے ڈائریکٹر اظفر جعفری اور کو پروڈیوسرنوشیں خان ہیں جبکہ مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے۔ دیگر فنکاروں میں ارمینہ رانا خان، حسن نیازی اور سبیکا امام اور دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں ماہ 22 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ ارمینا خان اپنی سادگی اور بہترین اداکاری کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی
منفرد شناخت قائم کرچکی ہیں ۔ انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں ایک سادہ لڑکی کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مغربی طرز کے ڈراموں اور فلموں سے گریز کیا ہے ۔