پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کی جانب پہلا قدم!! بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی پاکستان واپسی۔۔پاکستان نے بھی اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج (ہفتہ کو ) اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج ہی (ہفتہ کو) نئی دہلی روانہ ہو رہے ہیں ۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساری بھارت میں مشاورت مکمل کر کے پاکستان آئے ہیں وہ اسلام آباد میں اپنی سرگرامیں سرنجام دیں گے۔پاکستان اور بھارت نے کشیدگی کے باعث اپنے ہائی

کمشنرز کو واپس بلا لیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج (ہفتہ کو) اسلام آباد پہنچے ہیں بھارت نے ان کو واپس بلالیا تھا۔جب کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج (ہفتہ کو) نئی دہلی روانہ ہو رہے ہیں وہ واہگہ بارڈر کے ذریعے امرتسر پہنچے گے۔ سہیل محمود کو پاک بھارت کشیدگی کی بعد پاکستان نے واپس بلالیا تھا۔خیال رہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں قابض بھارتی فوجی قافلے پر حملے کے بعد بھارت نے بغیر تفتیش ہی پاکستان پر الزام عائد کردیا جس کے بعد مودی سرکار نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کومشاورت کیلئے واپس بلا لیا تھا، بھارتی ہائی کمشنر بھارت واپس چلے گئے۔جب کہ بغیر تفتیش کے پاکستان پر الزام عائد کرنے پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کو طلب کرکے جواب دہی بھی کی ۔ تاہم پاکستان باقاعدہ اپنا مئوقف بھی جاری کرے گا۔ بھارتی حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو بھی واپس بلا لیا ۔ اجے بساریہ کو پلواما حملے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کیلئے بلایا گیا تھا۔ واضح ہے مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے

میں کم سے کم44 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں