جلال آباد(ویب ڈیسک )مشرقی افغان شہر جلال آباد میں آج شدت پسندوں کے ایک حملے میں 16 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ صوبہ ننگرہار کے پولیس سربراہ جنرل غلام ستانکزئی کے مطابق، شدت پسندوں نے شہر کے ہوئی اڈے کے قریب ایک تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول کمپنی کے مرکزی دروازے پر پہلے ایک خود کش بم حملہ کیا گیا اور پھر
چند مسلح افراد عمارت میں داخل ہو گئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک شدت پسندوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں جاری تھیں مگر تاحال، کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔