نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے حملے سے متعلق سوال پر بھارتی ایئرفورس کے سربراہ بی ایس بھنوا گھبرا گئے اور کہا ہے کہ ہمارا کام مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانا تھا، ہلاکتوں کے بارے میں حکومت ہی بتائے گی ، ہم گنتی نہیں کرسکتے، ابھینندن سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھینندن ابھی فٹ نہیں ہے ، ان کی دوبارہ
پرواز میڈیکل سے مشروط ہے ۔ انڈین میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئرچیف مارشل بی ایس بھنوا نے کہا ہے کہ رافیل جہاز ستمبر میں ایئرفورس کا حصہ بن جائیں گے ، ہمارا فرض ہدف کو نشانہ بناناتھا اور ہم نے بنایا، اگر نہیں بنایا تو پاکستان نے جوابی کارروائی کیوں کی ؟ ہم یہ گنتی نہیں کرسکتے کہ کتنے لوگ مرے ہیں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہاں کتنے لوگ موجود تھے۔ ابھینندن کے دوبارہ پرواز بھرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ایئرچیف نے کہا کہ ’’ ہم پائلٹ کی میڈیکل فٹنس پر کوئی چانس نہیں لیتے ، اگر ابھینندن فٹ ہوا تو وہ لڑاکا طیارہ اڑائے گا‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ ابھی نندن نے جہاز سے چھلانگ لگائی ہے ، جس سے جسم پر کافی دبائو پڑتاہے ، اگر کوئی بھی شخص ایک مرتبہ طیارے سے باہر چھلانگ لگائے اور دوبارہ پھر ایسا ہی کرنا پڑجائے تو وہ شخص وہیل چیئرپر جاسکتاہے‘‘۔بی ایس بھنوا کاکہناتھاکہ میں نے بھی طیارے سے ایجکٹ کیا ہوا ہے اور مجھے پتہ ہے ، لڑاکا طیارے کا پائلٹ ہونے کے لیے انتہائی تندرست ہونا چاہیے ، لڑاکا طیاروں کے پائلٹس کا انتخاب مشکل ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے ۔
پاکستانی طیارے کے مقابلے کے لیے مگ 21 بھیجے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے ایئرچیف کا کہناتھاکہ پہلے سے منصوبے کے تحت آپریشنز میں آپ طیارے کے استعمال کی بھی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن جب ایسی صورتحال ہوتو آپ اپنے پاس موجود ہر جہاز کو استعمال کرلیتے ہیں، یہ نہیں دیکھتے کہ یہ کونسا جہاز ہے ، تمام جہاز ہی لڑائی کے قابل ہیں۔
Air Chief Marshal BS Dhanoa:Whether he (Wing Commander #Abhinandan) flies or not depends on his medical fitness. That's why post ejection, he has undergone medical check. Whatever treatment required, will be given. Once we get his medical fitness, he will get into fighter cockpit pic.twitter.com/2ykp5aon3h
— ANI (@ANI) March 4, 2019