انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترک قوم کو جب بھی ضرورت پڑی تو پاکستانی بھائیوں کا ساتھ کھڑا پایا۔انقرہ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر طیب اردگان نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور ترک قوم کو بتایا کہ ہمیں جب بھی ضرورت پڑی تو پاکستان نے ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم پاکستان
عمران خان کے کردار پر قوم کو بتایا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ترک قوم کے دلوں میں خاص مقام ہے جس کو ہم کبھی بھی بھلا نہیں سکتے۔ہم جنگ استقلال میں برصغیر کے مسلمانوں کی حمایت کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ترک کی آزادی کے لیے علامہ اقبال کی شاعری کی شاعری کو یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے شاعر نے ہماری آزادی کے لیے نظمیں لکھیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صورتحال کو سمجھتے ہیں۔ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اقدام کو بھی سراہا اور کہا کہ ہمیں بھارت سے بھی ایسے ہی رویے کی توقع ہے۔ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی پاکستان کاشایان شان عمل ہے ہم پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلیے اپنے فرائض اداکرنے کوتیارہیں کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفادمیں ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بلدیاتی انتخابت کی مہم کے دوران عوام
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اورصدرعارف علوی سے پاک بھارت کشیدگی پربات ہوئی ہے ہم پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلیے خودپرعائد فرائض اداکرنے کوتیارہیںپاکستان کے عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی پاکستان کاشایان شان عمل ہے، کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفادمیں ہے۔