حکومت ہمارا منہ نہ کھلوائے ورنہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی بھارتی فوجیوں کی بغاوت۔۔ اپنی ہی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت پر پلوامہ حملے کے بعد سے ہی جنگی جنون سوار ہے جس کے تحت بھارت نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔ بھارتی فوج سے متعلق اکثر ایسی رپورٹس مرتب کی گئی ہیں جن میں واضح طور پر کہا گیا کہ بھارتی فوج جنگ لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس کی وجہ بھارتی فوج کے اہلکاروں کا دن بدن

ڈاؤن ہوتا ہوا مورال ہے۔بھارتی فوج اپنی حکومت سے بھی نالاں ہے جس کی وجہ فوج پر بھارتی حکومت کی عدم توجہ ہے۔ تاہم اب بھارتی فوجی اپنی ہی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے بھارتی حکومت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں، علاج معالجہ دستیاب نہیں اور نہ ہی پنشن ہے۔بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے ہم بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بھارتی فوج کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارا منہ نہ کُھلوائے وگرنہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔ بھارتی فوجیوں کا کہنا تھا کہ جب سرجیکل اسٹرائیکس ہوئیں میں اسی چھاؤنی میں موجود تھا لیکن میں اس حوالے سے صرف اتنا ہی کہوں گا کہ یہ صرف اس حکومت کا نہیں ہر حکومت کا ہی مسئلہ ہے کہ جان بوجھ کر ایشو بنا دیا جاتا ہے۔ سرکار عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے کہ ہم نے یہ کر دکھایا وہ کر دکھایا۔کشمیر میں آج تک ایسا نہیں ہواجو فوجی ہتھیار لے کر کھڑا ہے اُس پر تھوکا جا رہا ہے، اُسے تھپڑ مارے جا رہے ہیں ، اُس کو لاتیں ماری جا رہی ہیں۔ بھارتی فوج میں جو بھی منہ کھول دے اُس کا سر کاٹ دیا جاتا

ہے۔ کشمیری بھی ہمیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کوئی وکیل ہمارا کیس لینے کو تیار نہیں ہے کیونکہ سرکار کا دباؤ ہی اتنا زیادہ ہے۔ ہم بھیک مانگ کر اپنے بیوی بچوں کا گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔بھارتی فوجی نے کہا کہ سات سو فوجی بیماری سے مر چکے ہیں لیکن حکومت نےان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سہولیات دینے کا کہا گیا تھا لیکن کوئی سہولت نہیں دی گئی ، افسران چھوٹی سی بات پر اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر کے گھر بھجوا دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔واضح رہے کہ بھارتی افسران اپنی فوج کے اہلکاروں سے ناروا سلوک کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی افواج کے نوجوانوں میں اس حد تک بد دلی پھیلی ہوئی ہے کہ وہ خودکشیاں کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور ان کا مورال بھی ڈاؤن ہو رہا ہے۔غیر معیاری کھانا، سہولتوں کا فقدان اور اعلیٰ افسران کی جانب سے نچلے درجے کے سپاہیوں سے توہین آمیز سلوک بھی بھارتی فوج کا مورال ڈاؤن ہونے کی اہم وجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں