اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بھارت کو حالیہ دنوں میں تین قسم کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک تو جو بھارت نے جنگ چھیڑی اُس میں بھارت کو شکست ہوئی، دوسرا بھارت جو سفارتی سطح پر پاکستان کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کرتا تھا، اُس میں بھی ناکام ہو گیا۔
پاکستان نے ثابت کیا کہ انہوں نے ہمارے درخت گرائے، ہم نے اُن کا جہاز گرا دیا، ہم نے اُن کا پائلٹ پکڑا اور بھارتی فضائیہ کے یونیفارم میں ہونے کے باوجود اُس کو چائے پلائی اور بعد میں اُسے اپنا لباس دے کر پاکستان کے کپڑے پہنا کر اسے واپس بھجوادیا۔ سفارتی سطح پر اس کی جس طرح پذیرائی کی جا رہی ہے اس کا اندازہ آپ یہاں سے لگا لیں کہ بھارتی میڈیا کو ہمیشہ پاکستان کے لیے زہر افشانی کرتا ہے اور پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرتا ہے، ان کے صحافی ، ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں نے سوال اُٹھانا شروع کر دیا اور مودی پر تنقید کی کہ مودی سرکاری ہمیں ہمیشہ گمراہ کرتی ہے۔میرے خیال میں مودی کو ایک تو انتخابات میں شکست ہوئی ، اور لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، مودی سرکار ہمیں گمراہ کرتی تھی اور حقائق مسخ کر کے بتائے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی کو خطرناک شکست ہوئی ہے۔ مودی پاکستان کے خلاف زہرافشانی کر کے اور جنگی جنون سوار کر کے جو الیکشن جیتنا چاہ رہا تھا، اپنی حکمت میں ناکام ہو گیا۔انہی کی عوام نے مودی کو شکست دے دی ہے ۔ عارف حمید بھٹی نے بھارت واپس جانے والے
بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ واپس جا کر یقیناً منحرف ہو جائے گا۔اُن کی فوج اور حکومت کا پریشر ہو گا جس سے وہ پاکستان کے خلاف بیان دے گا۔ لیکن پاکستان نے جو اس کی خاطر داری کی ، نہ کوئی تشدد کیا گیا اور نہ ہی اسے نقصان پہنچایا گیا بلکہ اُلٹا اسے کپڑے پہنا کر بھارت کے حوالے کیا گیا جو سفارتی سطح پر پاکستان کی فتح ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جنگی اور سفارتی دونوں سطح پر پاکستان کو کامیابی عطا کی ہے۔