اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بڑھکیں مارنے والے بالی ووڈ ستاروں کی زبردست دھلائی کردی۔بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاک فوج کا ایف 16 طیارہ گرایا ہے۔ پریتی زنٹا کے ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں
لیا۔فواد چوہدری نے بالی ووڈ اداکاروں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ بالی ووڈ والوں کا سب سے بہترین کام یہ ہوگا کہ وہ ہر اس معاملے میں اپنی ناک نہ گھسیڑیں جو ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، کیونکہ ان میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنا سکول بھی مکمل نہیں کیا اور انہیں انتہائی بنیادی باتوں کا بھی نہیں پتا‘۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جنگیں اتنا سنجیدہ موضوع ہیں کہ ان پر ایسے جوکرز کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے جو قسمت کے بل بوتے پر سلیبریٹیز بن جاتے ہیں۔
Best thing #Bollywood walas can do is stop poking nose in issues beyond their understanding,majority of them haven’t even finished their School, they lack ken of very basic issues. Wars are too serious a business to be discussed by jokers who became celebrities by stroke of luck https://t.co/ReRKLdLIC7
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 1, 2019