روزانہ ایک کینو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جاپانی سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ تمام پھلوں کو بھول جائیں گے

مقولہ ہے کہ ’روزانہ ایک سیب کھائیں اور بیماریوں سے بچیں‘ لیکن اب جاپان کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں کینو کے ایسے فوائد بتا دیئے ہیں کہ آپ سیب و دیگر پھلوں کے ثمرات بھول جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی توہوکو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”روزانہ ایک کینو کھانے سے مستقبل میں آدمی کے رعشہ اور ذہنی عوارض میں مبتلا ہونے کا امکان حیران کن طور پر ایک چوتھائی کم ہو جاتا ہے۔گریپ فروٹ، لیموں اور کھٹاس والی دیگر اشیاءبھی انہی فوائد کی حامل ہیں۔“

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے ادھیڑ عمر اور زیادہ بوڑھے 13ہزار افرادکے کئی سال کے طبی ریکارڈ اور غذائی عادات کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ روزانہ ایک کینو کھاتے تھے ان میں الزیمر، ڈمینشا (Dementia) و دیگر ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت23فیصد تک کم تھے جو ہفتے میں دو بار کینو کھاتے تھے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”کینو یا دیگر کھٹاس والی چیزیں بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کو نقصان پہنچنے سے بچاتی ہیں اور یادداشت کو محفوظ رکھتی ہیں، جس کی وجہ سے انسان ذہن کی شکست و ریخت سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں