لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرجارحیت کرنےوالا پچھتائے گا،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوجوہری قوت بنانے کی توفیق دی،شاہینوں کوجے ایف 17 تھنڈرکا تحفہ دینے پرفخرہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کوٹ لکھپت جیل میں لیگی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر
جارحیت کرنےوالا پچھتائے گا،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوجوہری قوت بنانے کی توفیق دی،انہوں نے کہا کہ ہم دشمن پر روایتی ہتھیاروں میں بھی برتری رکھتے ہیں،پاک فضائیہ کی کارکردگی پر بے حد مسرور ہوں۔ نوازشریف نے کہا کہ شاہینوں کوجے ایف 17 تھنڈرکا تحفہ دینے پرفخرہے ، کامل اتحاد سے ہماری ناقابل تسخیر قوت دگنا ہوجائے گی،ان کا کہناتھا کہ وطن عزیز کےلئے جان بھی حاضر ہے۔