سری نگر (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بھارت کو پہلا سرپرائز مل گیا جس کے تحت پاکستان نے بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو تباہ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے تباہ کیے جانے والا ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گرا جس میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ایک بھارتی لڑاکا طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا۔جس میں
سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پاکستان نے اس طیارے کے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کے قریبی علاقہ میں چھُپنے کی اطلاعات ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیارے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو گئی ہیں۔ ٹویٹر پر وائرل ویڈیوز میں بھی کشمیری ضلع بڈگام میں گرنے والے طیارے کے آس پاس موجود ہیں۔طیارے سے دھوئیں کے بادل اور آگ بلند ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پراسی طیارے کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں طیارے کے پاس ہی طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کی جلی ہوئی لاشیں بھی موجود ہیں۔
#BUDGAM #Pakistan #PakistanArmyZindabad #PakistanAirForce #Surgicalstrike2 #indianairforce
Dear Indians, this is how surgical strike is done. pic.twitter.com/dAT8PPzTPv— Muddassir Khan (@Muddassirazad) February 27, 2019