نئی دہلی (ویب ڈیسک) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی شدید بوکھلائے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب معروف ایپلیکیشن ٹنڈر پر ایک خاتون نے بھارتی مرد کو دھمکی دی تو وہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹنڈر ایپ پر خاتون اور مرد کی دورانِ چیٹ لڑائی ہو گئی جس پر خاتون نے دھمکی دے ڈالی اور کہا کہ تم نہیں جانتے میں کون ہوں،جب دہلی پر ایک ایٹم بم
گرے گا اور صدر ہاؤس کو بم سے اڑایا جائے گا تب تمہیں معلوم ہو گا کہ میں کون ہوں۔خاتون کی دھمکیوں سے ڈرنے والا 30 سالہ مرد نئی دہلی کے علاقے لکشمی نگر کا رہائشی ہے۔جس کے بعد وہ پولیس اسٹیشن چلا گیا اور پولیس نے بھی اب باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جب کہ انٹیلی جنس بیورو نے بھی اس آدمی سے تفتیش کی ہے اور خاتون کی تلاش بھی جاری ہے،جب کہ آئی بی نے ٹنڈر کمپنی کو بھی خاتون کی شناخت میں مدد کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔تاہم ابھی تک خاتون سے متعلق پتہ نہیں چل سکا۔جب کہ پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی اس واقعے کو اہمیت دی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔جب کہ دوسری طرف پاکستان کی امن کی زبان کے بعدبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ ہمیں غربت اور جہالت کے خلاف مل کر جنگ کرنی چاہیے۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔اگر بھارت قابل عمل انٹیلی
جنس معلومات دےہم فوراً کارروائی کریں گے۔مودی سے 2015 میں ملاقات میں اتفاق ہواتھا کہ خطے سےغربت کاخاتمہ ترجیح ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی بھی دہشتگرد واقعہ سےامن کوششوں کوسبوتاژ نہیں ہونےدیناچاہیے۔