پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نے 10 یا 15 روپے نہیں بلکہ قیمتیں اتنی زیادہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا کہ عوام کی چیخیں نکل گئیں

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں 19 روپے 33 پیسے تک کے اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 77 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 60 پیسے فی لٹر کردیا جائے۔ سمری میں پٹرول 71 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 73 روپے 86 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے کیروسین آئل19 روپے 33 پیسے مہنگا کرکے اس کی قیمت 44 روپے سے بڑھا کر 63 روپے 33 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 14 روپے 10 پیسے کا اضافہ کرکے 58 روپے 10 پیسے کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم وزیر اعظم سے منظوری لینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں