پلواما حملے کے بعد بھارتی دھمکیاں کے بعد پا ک فوج کل کیا اہم ترین کام کر نے جا رہی ہے ؟ اہم ترین فیصلہ ہو گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر کل اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے، پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی دھمکیوں اور قومی سلامتی کے امور سے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کو مسلسل دی جانے والی دھمکیوں کے بعد اب پاک فوج نے باقاعدہ اور بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس

حوالے سے عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کل اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کل اہم ترین پریس کانفرنس میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی دھمکیوں اور قومی سلامتی کے امور سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں