کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی انتہا پسند پاکستان دشمنی میں آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔ پلوامہ حملہ کا الزام پاکستان پر کیا عائد کیا ، بھارتی انتہا پسندوں کو پاکستان کے خلاف زہر اگلنے اور نفرت انگیز تحریک چلانے کا موقع مل گیا۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ حملے کے معاملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی جانے والی الزام تراشی کا منہ توڑ
جواب دیا جس کے بعد بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پلوامہ حملے پر بھارتی الزام پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو شواہد فراہم کرنے پر حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی اورساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گاپاکستان کے کئی فنکاروں اور اداکاروں نے بھی وزیراعظم عمران خان کے اس رد عمل کی تعریف کی ، لیکن یہ تعریف بھی بھارتیوں کو کسی طور ہضم نہیں ہو سکی۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے علی ظفرنے بھی اس کو خوب سراہا جس پر بھارتی آپے سے باہر ہو گئے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرعلی ظفر کا وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ دیکھ کر بھارتی صارفین نے علی ظفر کو دھمکانا شروع کر دیا۔ بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ اب پھر کبھی دوبارہ بھارت مت آنا ۔جبکہ ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اب اگر تم بھارت آئے تو تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گے ، بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ اب اگر تم بھارت آئے تو جوتے کھائو گے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر تم اپنے وزیراعظم کی حمایت کر
رہے ہو تو پھر بھارت آ کر کام کرنا بند کردو۔یاد رہے کہ گذشتہ روز علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے کیا شاندار تقریر کی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز علی ظفر نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے کیا شاندار تقریر کی ہے۔
What a speech! @ImranKhanPTI
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 19, 2019