ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ میں آتے ہی چھا جانے والی انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا کر رکھ دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ اداکارہ نے اپنی والدہ امرتا
سنگھ کا گھر چھوڑ دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انسٹاگرام پر سارہ علی خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ کل سے موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔تصویر میں انہیں اپنی گاڑی میں گھر کا سامان رکھتے دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی اس تصویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی کے اچانک تصویر لینے پر وہ کچھ گھبرا سی گئی ہیں اور تصویر بنانے سے منع کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ سارہ گھر چھوڑ کر والد سیف علی خان کے گھر بھی نہیں گئی ہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہوگئی ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔