نواز شریف کی نا اہلی کی گونج ” کون بنے گاکروڑم پتی “میں جا پہنچی امیتا بھچن نے ایسا سوال پوچھ لیا کہ جان کر نواز شریف ان کی فلمیں دیکھنا ہی چھوڑ دیں

نواز شریف پاکستان کے تین بار وزیر اعظم بننے والے واحد خوش قسمت انسان ہیں لیکن ان کی بد قسمتی بھی ملاحظہ ہو کہ تینوں بار ہی وہ اپنے پانچ سال پورے نہیں کرپائے ، ان کی اسی بدقسمتی کے چرچے بھارت بھی پہنچ چکے ہیں جہاںایک گیم شو کے دوران مقابلے میں حصہ لینے والے شخص سے اسی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشہاہ امیتابھ بچن کئی سالوں سے ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نام سے ٹی وی پروگرام کر رہے ہیں جس میں حصہ لینے والوں کوجنرل نالج کے سوالوں کے درست جواب دینے پر کروڑوں روپے کے انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ اپنے حالیہ پروگرام کے دوران امیتابھ بچن نے امیدوار سے سوال کیا کہ ” وہ کون ہے جو اپنے ملک کا تین بار وزیر اعظم بنا لیکن تینوںبار اپنی مدت پوری نہیں کر سکا؟“۔ امیتابھ بچن کی جانب سے امیدوار کو چار آپشن دیے گئے تھے جن میں شیخ حسینہ واجد ، اٹل بہاری واجپائی ، نواز شریف اور خالدہ ضیا کے نام شامل تھے۔ نوجوان نے کچھ دیر سوچنے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام لے کر درست جواب دیا اور یوں وہ تین لاکھ 20 ہزار روپے کے انعام کا مستحق قرار پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں