دنیاکابلندترین ہوٹل عوام کےلیے کھول دیاگیا اس ہوٹل میںکھانے کاکم سے کم ریٹ کتناہے ،جانیں گے توسرپکڑ کربیٹھ جائیں گے

دبئی (ویب ڈیسک )دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز دبئی کی برج خلیفہ کو حاصل ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔اس عمارت کو دنیا کی پرتعیش عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔160 سے زائد منزلوں پر بنی اس عمارت میں اگرچہ رہائش کے لیے پرتعیش ہوٹل پہلے سے ہی موجود ہیں۔تاہم اب اس عمارت کی آخری منزلوں پر دنیا کا بلند ترین ہوٹل عوام کے

لیے کھول دیا گیا۔جی ہاں، 828 میٹر کی بلندی پر مشتمل اس عمارت کی آخری 10 منزلوں میں سے تین منزلوں پر دنیا کا بلند ترین ہوٹل کھول لیا گیا۔خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برج خلیفہ کی 152 ویں سے لے کر 154 ویں منزل پر تین منزلہ ہوٹل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔اس ہوٹل میں عوام ہائی ٹی، مشروب، میٹھے کھانے اور موسیقی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔تین منزلوں پر مشتمل اس ہوٹل کو ہر روز دو پہر ساڑھے 12 بجے کے بعد عوام کے لیے کھولا جائے گا اور عوام رات دیر گئے تک وہاں مختلف قسم کے میٹھے کھانے اور مشروب کھا سکیں گے۔دنیا کے اس بلند ترین ہوٹل پر ہائی ٹی کے شوقین افراد کو کم سے کم پاکستانی 20 ہزار روپے ادا کرنے پڑیں گے۔اس ہوٹل میں چائے پینے کے خواہش مند ہر شخص کو 550 درہم یعنی پاکستانی کم سے کم 20 ہزار روپے ادا کرنے پڑیں گے۔اس ہوٹل میں مشروب اور میٹھے کھانوں کے ریٹ الگ الگ ہیں اور کم سے کم ریٹ پاکستانی 20 ہزار روپے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں