ملک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) : ملک کے تعلیم یافتہ اور قابل نوجوانوں کے لیے وفاقی حکومت نے ”کامیاب جوان” پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملےگی، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے

”کامیاب جوان” پروگرام فوری طور پر شروع کرنے اور پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اس منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی جبکہ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوان تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے، نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہورہا ہے، وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے، اور اس ضمن میں ہم مزید منصوبے بھی شروع کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے سمیڈا بزنس ایڈوائزری سروس فراہم کرے گا۔ سمیڈا نوجوانوں کے لیے 25بہترین کاروبار تلاش کرے گا۔عثما ن ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کے

ذریعے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، دیگر اداروں سے رابطے میں ہوں، نوجوانوں کے مسائل حل ہوں گے۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وفاقی حکومت کا یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیےوظیفہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔اس سے قبل 18 جنوری کو حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، تاہم اس کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں