کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے افسر بن کر جعلی کالز کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق جعلی کالز کے ذریعے اب تک کئی صارفین سے ذاتی معلومات لے کر ان کے اکاونٹس سے رقومات نکالی جاچکی ہیں، اور ان جعلی افسران کے تعداد میں روز بروز اضافے کے پیش نظر اب کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا
گیا ہے، ملک بھر میں شہریوں کو جعلی کالز کرکے ان کی معلومات جمع کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو جعلی کالز کرکے ڈیٹاحاصل کرنے والے کالرز کے نمبرز ایف ائی اے کو دینا کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شہری کسی کو بھی فون پر اپنا ذاتی ڈیٹا نہ دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اداروں کے نام استعمال کرکے شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کرنے والوں کے نمبرز ایف ائی اے کے فراہم کردئیے گئے ہیں اور بہت جلد ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا جائے گا۔