لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں 21 سالہ طالبہ اس وقت حیران پریشان رہ گئی جب اس نے آن لائن آرڈر کیے گئے کپڑوں کا پارسل کھولا تو اس کی سکرٹ سے اٹکا ہوا کنڈوم کا کھلا ہوا ریپر نکل آیا۔برطانیہ کی کیل یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ لیونی پٹنسن نے آن لائن شاپنگ برانڈ پریٹی لٹل تھنگز کو ایک سکرٹ آرڈر کی۔ لیونی کو جب ساڑھے 4 ہزار روپے مالیت
کی سکرٹ کا پارسل موصول ہوا تو اس نے جلدی سے اسے کھولا لیکن یہ دیکھتے ہی اسے حیرت کا جھٹکا لگا کہ سکرٹ میں کنڈوم کا کھلا ہوا ریپر اٹکا ہوا ہے۔لیونی پٹنسن نے اس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ منظر دیکھ کر بہت ہی سہم گئی۔ ’ میں نے پریٹی لٹل تھنگ سے موصول ہونے والا پارسل کھولا تو اس میں کنڈوم کا کھلا ہوا ریپر اٹکا ہوا تھا۔ انہوں نے برانڈ کو مخاطب کرکے کہا کہ انہیں گاہک کو کوئی چیز بھیجنے سے پہلے چیک کرلینا چاہیے کہ کیا بھیجا جارہا ہے۔لڑکی کی جانب سے خود کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کیا گیا تو پریٹی لٹل تھنگ نے ان کے ٹویٹ پر اپنے جواب میں معذرت کی اور معاملے کی تحقیقات کا یقین دلایا۔