اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے چیئرمین شپ واپس لے لی۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کی تشکیلِ نو کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر توانائی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر
پیٹرولیم غلام سرور خان تشکیل نو کے بعد کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔توانائی کمیٹی کے دیگر ممبران میں پاور، منصوبہ بندی اور ریلوے کے وفاقی وزراء شامل ہوں گے۔جیونیوز کے مطابق توانائی کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔