اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عبدالعلیم خان کے معاملے میں قانون کے مطابق چلنے کا حکم دیتے ہوئے فوری مستعفی ہونے پر ان کی تعریف بھی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنیز سکینڈل میں گرفتار کیا تو اس کی اطلاع وزیراعظم عمران خان کو بھی دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق
وزیراعظم نے حکم دیا کہ عبدالعلیم خان کے معاملے میں قانون کے مطابق چلا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزراءکو اس معاملے پر غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کرنے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ علیم خان کی جانب سے گرفتاری کے فوری بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے اقدام کی تعریف بھی کی اور ان کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔