پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 20 بسیں پشاور پہنچا دی گئیں، بسوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔پشاور میں بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 20 بسیں پشاور پہنچ گئیں۔ بسیں کراچی سے پشاور لائی گئیں، بسوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بسیں
چمکنی کے علاقے سے کارخانوں تک چلائی جائیں گی، بی آر ٹی بس سروس رات 10 بجے تک ہوگی، حکام کے مطابق مزید بسیں بھی جلد پہنچ جائیں گی۔