21 مسافروں سے بھری بس کا ڈرائیور اچانک بے ہوش ہوگیا، لیکن اس تیز رفتار بس میں سوار مسافروں کی جان کیسے بچ گئی؟ جان کر آپ بھی کہیں گے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

آسٹریا میں مسافروں سے بھری ایک بس کا ڈرائیور اچانک بے ہوش ہو گیالیکن مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے، انہیں ایسی غیرمتوقع مدد مل گئی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بس میں 21افراد سوار تھے اور واقعے کے وقت آسٹریا کے مغربی شہر سکواز کے پہاڑی علاقے میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک بس کا 76سالہ ڈرائیوربے ہوش ہو گیا۔
ڈرائیور کے پاس ہی ایک فرانسیسی سیاح بیٹھا تھا جو بس چلانا نہیں جانتا تھا لیکن اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ کر بس کی بریکیں لگا دیں، اتنی دیر میں بس ایک طرف موجود کھائی میں اتر چلی تھی لیکن بریکیں لگ جانے کی وجہ سے وہ سڑک کنارے لگے بیریئر سے ٹکرا کر رک گئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں 4افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سڑک کے ایک طرف 100میٹر گہری کھائی تھی اور اگر وہ فرانسیسی سیاح بریکیں نہ لگاتا تو بڑا حادثہ پیش آ جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں