کراچی:شہرقائد میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، جس سے موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ کراچی کے موسم آگئی ایک پھر تبدیلی آگئی، گزشتہ روز بارش کے بعد آج شہر میں صبح سے ہی تیز ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے، شمال مشرق
سے ہوا ،14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہریوں نے بھی ایک بار پھر گرم کپڑے پہن کر موسم کا بھرپور مزہ لینے کیلئے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔