اسلام آباد(ویب ڈیسک) لمبے اور خوبصورت بالوں والی ‘ رپنزل’ کے قصے کہانیاں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی، لیکن کسی کو یہ معلوم نہیں کہ ایک دیسی رپنزل پاکستان کے شہر اقتدار میں بھی بستی ہے ، جس کا نام زرپاش ہے ،، جو آج کل سوشل میڈیا میں بے حد مقبول ہے ،زرپاش کا دعوٰی ہے کہ اس کے گھنے اور لمبے بال ریپنزل سے کم نہیں ، اور اس کے بال
اس کا فخر ہیں، اسلام آباد میں رہنے والی زرپاش نے بتایا کہ انھوں نے ساتویں جماعت سے اپنے بال لمبے کرنا شروع کیے اور آج تقریباً 11 سال کی محنت کے بعد انھوں نے یہ خوبصورت بال پائے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ بال لمبے رکھنے کا شوق انھیں بچپن سے ہی تھا ،، وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے آپ کو رپنزل سمجھتی ہوں کیونکہ میں نے پڑھا ہے کہ اس کے بال بھی ویسے ہی تھے جیسے کہ میرے ہیں ۔۔۔ زرپاش نے یہ بھی کہا کہ لمبے بال رکھنا کوئی آسان کام نہیں انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بال ایک بار دھونے میں ایک بوتل شیمپو لگتا ہے اور وہ مہینے میں 10 بوتلیں شیمپواستعمال کرتی ہیں جو کہ ان کیلئے بہت مہنگا کام ہے ،، وہ کہتی ہیں کہ ان کو بال سنوارنا میں لگ بھگ 20 منٹ لگتے ہیں اور وہ اپنے بالوں کا اپنی جان سے بھی زیادہ خیال رکھتی ہیں،، زرپاش نے کہا کہ کبھی گرمیوں میں یہ دل بھی کرتا ہے کہ میں اپنے بال کٹوا دوں پر پھر سوچتی ہوں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے ،،کہتی ہیں کہ ڈیزنی والوں نے اگر ریپنزل پر فلم بنانی ہو تو مجھے لازمی ذہن میں رکھیں کیونکہ ان کو میرے سے بہتر چوائس نہیں مل سکتی ،، میں پہلی پاکستانی بننا چاہتی ہوں جس نے ڈزنی
فلم میں کام کیا ہوگا،، زرپاش نے کہا کہ ان کو اپنے کھانے پینے اور بالوں کی نشو و نما کا بھی بے حد خیال رکھنا پڑتا ہے ،، اس میں کوئی شک نہیں کہ بال لمبے کرنے میں ہماری دادیوں اور نانیوں کے ٹوٹکے ہی کام آتے ہیں،، زرپاش نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنے بال لمبے رکھنے کا راز چھپا کر نہیں رکھے ،، اور میں ہمیشہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنے سوشل میڈیا پر بال لمبے کرنے کی ٹپس اور مشورے شیئر کرتی رہتی ہوں ، زرپاش کا کہنا ہے کہ زندگی میں اگر کچھ بھی حاصل کرنا چاہیں تو وہ اتنا مشکل بھی نہیں ہوتا کہ جتنا سمجھا جاتا ہے ،، اب میری خواہش ہے کہ میں جلد ہی اپنا ایک آن لائن سکول کھولوں جہاں میں بال لمبے کرنے کے لیکچرز دیا کروں گی،،