ریاض (نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، محمد بن سلمان 14 سے 18 فروری کے درمیان پاکستان تشریف لائیں گے، پاکستانیوں کے خصوصی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے، جبکہ پاکستان کیلئے 14 ارب ڈالرز کے سرمایہ کاری پیکج کا اعلان بھی متوقع۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ
کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ 14 فروری سے 18 فروری کے درمیان میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاکستانی عوام سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل بہت بڑی خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں مزید اضافہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 6 یا 12
ارب ڈالرز کی بجائے 14 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج دینے والا ہے۔ اس پیکج میں آسان شرائط کا قرض جبکہ 14 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج شامل ہوگا۔ اس حوالے سے تمام معاملات وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی سال سے
تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، تاہم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ خاص پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوئے، اسی باعث سعودی ولی عہد نے ناصرف پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، بلکہ پاکستان کیلئے اقتصادی پیکج میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔