”کلبھوشن یادیو ہمیں دے دو اور اپنا یہ سب سے بڑا دشمن ہم سے لے لو“پاکستان کو یہ پیشکش کس نے کی؟ بھارت نے نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

پاکستان کوفوجی عدالت سے سزائے موت پانیوالے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بدلے میں آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دہشتگرد کی حوالگی کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، اے پی ایس حملے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد اس وقت افغان جیل میں ہے ۔انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ انکشاف پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کیاتاہم یہ پیشکش کرنیوالے عہدیدار یا مطلوب دہشتگرد کا نام نہیں بتایا۔
ایشیئن سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے بتایاکہ ” اے پی ایس پشاور میں بچوں کو شہید کرنیوالا دہشتگرد افغانستان کی حراست میں ہے ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے مجھے بتایاکہ ہم دہشتگرد کے بدلے آپ کے پاس موجود دہشتگرد کلبھوشن یادیو کاتبادلہ کرسکتے ہیں“۔انہوں نے مصنف اور صحافی سٹیوکول سے گفتگو میں خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے نظریات اور کاوشوں سے بھی آگاہ کیا،خواجہ آصف کاکہناتھاکہ افغانستان میں عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات سے دو چاررہا، ”امن ہونے تک ہمیں یہ سب کچھ برداشت کرنا پڑے گا، پاکستان سے زیادہ کسی ملک کی افغانستان میں قیام امن کی خواہش نہیں لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑرہاہے کہ افغانستان میں حالات بدسے بدتر ہورہے ہیں“۔انہوں نے بتایاکہ افغانستان میں طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ہم یہ سب کچھ ماضی میں کرچکے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے تاہم کچھ حدودوقیود ہیں کہ ہم کیا کچھ کرسکتے ہیں، ہم افغانستان میں امن واستحکام کی ذمہ داری تو نہیں اٹھاسکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں