صبح سویرے ڈالر کی قیمت میں کمی ، پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اتنی کمی ہو گئی کہ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

کراچی (نیوزڈیسک)صبح سویرے ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قروضوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہونے کے بعد 138 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جس کی بدولت پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 50 ارب روپے کی کمی بھی واقع ہوئی ہے ۔ چار

روز میں ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کمی ہو ئی ہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈکس 40 ہزار 733 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں