سا نحہ سا ہیوال ، وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب پو لیس کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی کو پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی،وزیراطلاعات فوادچودھری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، آئی جی

پنجاب اورسیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم کوبریفنگ دی اور تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ واقعہ کے فوری بعد ساہیوال پہنچے جبکہ واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی افسران کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس میں اصلاحات پر وزیر اعظم کو سفارشات بھی پیش کیں جبکہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پولیس کے نئے ایس او پیز پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس میں فوری اصلاحات لائی جائیں۔ ہمیں پولیس کا کلچر تبدیل کرنا ہو گا۔ خیبر پختونخوا پولیس میں اصلاحات کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں