قطر سے واپس آتے ہی وزیراعظم اور آرمی چیف کی اچانک ملاقات، اہم فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی

دلچسپی کے امور اور ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس دوران حساس ملکی معاملات پر اتفاق کیساتھ چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم گزشتہ روز قطر کا دو روزہ دورہ بھی کرکے آئے ہیں۔وزیراعظم کا دورہ قطر انتہائی مفید رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں