ای چالان جمع نہ کرانے والے افرادیہ خبرضرور پڑھ لیں سٹی ٹریفک پولیس نے بڑااقدام اٹھالیا

لاہور (ویب ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ای چالان جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک گاڑی کو روکا، ایل ای ٹی سیٹ پر ان لائن سٹیٹس چیک کرنے پر پتہ چلا کہ اس گاڑی کے 62 ای چالان پینڈنگ

ہیں جس پر پٹرولنگ آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے تھانہ سندر میں بند کرا دیا۔ ڈرائیور اﷲ یار دیپالپور کا رہائشی ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی معمول تھی۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ای چالان جمع نہ کرانے والوں کی گاڑیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وارننگ بھی دی جا رہی ہے جبکہ زیادہ ای چالان جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا ڈرائیونگ لائسنسنگ ایجنٹوں، ٹاؤٹوں کیخلاف آپریشن میں ملزموں کے قبضے سے فائلیں، ٹکٹیں اور لائسنس برآمد ہوئے۔ کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ اگر ٹریفک اہلکار ملوث ہوئے تو ان کیخلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔ مجموعی طور پر 16 ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کی جا چکی ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی تمام فائلیں فری فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں