اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثما ن ڈار نے کہا ہے کہ زر داری کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے آگر فیصلہ آیا تو آصف زر داری تاحیات نا اہل ہو جائینگے ۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے زرداری کیخلا ف درخواست جمع کی
ہے ۔عثمان ڈار نے کہاکہ اگر فیصلہ ایا تو زرداری تا حیا ت نا اہل ہو جا ئینگے ۔عثمان ڈار نے کہاکہ ہم تین چیزوں پر یہاں آئے ہیں ۔عثمان ڈارنے کہاکہ زر داری کے نیو یا رک کے مہنگی ترین جگہ پر کر وڑوں روپے کے اپارٹمنٹس ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پا رٹی کے لو گ کہتے ہیں کہ عمران خان پا نچ سال پو رے نہیں کر یں گے،میں بتا نا چا ہتا ہو ں کہ عمران خان پا نچ سا ل ضرور پو رے کر ینگے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری جلد ی انا ہل ہو جا ئینگے ،آصف زرداری جلدی پارلیمنٹ سے با ہر جا ئینگے۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ سا ہیو ال سے متعلق کمیٹی بنا دی گئی ہے ،جو بھی ملو ث ہو نشان عبرت بنا دیا جا ئے گا۔