کراچی (ویب ڈیسک) معروف آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی کمپنی اوبر نے مارچ 2016 میں لاہور میں اپنی سروس شروع کرکے پاکستان میں قدم رکھے تھے ۔ اوبر نے اپنی ویب سائٹ پر کرایوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ سفر کے معیار کو بہتر
رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ مسافر اور ڈرائیور دونوں ہی فائدے میں ہوں۔اوبر کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق آج یعنی 21 جنوری سے کر دیا گیا ہے۔اوبر کا نیا کرایہ نامہ آپ بھی دیکھیں۔یادرہے کہ اوبر کے بلاگ میں موٹرسائیکل کے کرایوں میں اضافے کا ذکر موجود نہیں ہے۔واضح رہے اوبردنیا کی معروف ترین ٹیکسی سروس ہے جو اس وقت دنیا کے بہت سے ممالک میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ۔2012 سے پہلے تک اوبر کو ٹیکسی سروس میں مکمل اجارہ داری حاصل تھی ۔اس کے مقابلے میں چھوٹی موٹی اور مقامی کمپنیاں تو موجود تھیں تاہم کوئی بڑا برانڈ اوبر سے ٹکر لینے کو تیار نہ تھا۔پوری دنیا کی طرح خلیجی ممالک میں بھی اوبر کا مکمل راج ہے۔پاکستان میں بھی بہت سارے لوگ اس سے سروس سے مستفید ہو رہے ہیں۔تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ اوبر کرایوں میں اضافہ کر رہی ہے جس وجہ سے ہم دوبارہ لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اوبر کو کرایوں میں اتنا اضافہ بھی نہیں کرنا چاہئیے کہ جو لوگ اس سروس کو استعما ل کرتے ہیں انہیں مایوسی ہوئی۔تاہم اب اوبر نے اپنی ویب سائٹ پر کرایوں میں تبدیلی
کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ سفر کے معیار کو بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ مسافر اور ڈرائیور دونوں ہی فائدے میں ہوں۔اوبر کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق آج یعنی 21 جنوری سے کر دیا گیا ہے۔