جس نے موبائل خریدنا ہے منی بجٹ آنے سے پہلے خرید لے!! اس بارموبائل فون کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ ہوش اڑادینے والی خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے 23جنوری کو دوسرا منی بجٹ پیش کیا جائے گا۔منی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع ایف بی آر کے مطابق منی بجٹ میں نان فائلزر کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔نان فائلز کے بڑی جائیداد خریدنے پر پابندی برقرار

رکھنے کی تجویز ہے جب کہ ذرائع ایف بی آر کے مطابق موبائل فون پر 5 فیصد مزید ٹیکس بڑھایا جا سکتا ہے۔برآمدی شعبے کے لیے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے۔جب کہ عوام کے فائدے کے لیے درآمدتی اشیاء کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے پاکستان کی لوکل اشیاء زیادہ استعمال ہوں گی اور اس سے پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی۔منی بجٹ میں خواتین پر بھی مہنگائی کا پہاڑ ٹوٹے گا کیونکہ منی بجٹ میں سجنے سنورنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔جب کہ دوسری جانب حکومتی اراکین آنے والے بجٹ کو عوام دوست قرار دے رہے ہیں ،یہ بجٹ کتنا عوام دوست ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کیونکہ عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا دعویٰ تو ہر بار حکومتوں کی جانب سے کیا جاتا ہے تاہم ہر آنے والا بجٹ عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث ہی بنتا ہے ۔ منی بجٹ کےلیےوزیرخزانہ اسدعمرکی تقریرکامتن تیار کر لیا گیا ہے۔منی بجٹ23جنوری کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔ملک میں معیشت کی بہتری کےحوالےسےحکومتی اقدامات سےآگاہ کیاجائےگا۔اسدعمرترسیلات زرمیں

اضافےاوربرآمدات سےمتعلق آگاہ کریں گے۔تجارتی خسارےاوردرآمدات میں کمی کےحوالےسےایوان کوبتایاجائےگا۔منی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کےلیےٹیکس مراعات کااعلان بھی کیاجائےگا۔شیئرزکی خریدوفروخت پرعائدایڈوانس انکم ٹیکس کےخاتمےکااعلان بھی کیاجائےگا۔اسٹاک مارکیٹ کےسرمایہ کاروں کےلیےٹیکسوں میں کمی کی تجویزبھی شامل ہے۔برآمدات کوبڑھانےکےلیےاقدامات بھی وزیرخزانہ کی تقریرمیں شامل ہیں جبکہ برآمدکنندگان کےلیےری فنڈزکی فراہمی کااعلان بھی کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں