فیس بک پر دوستی ،نکاح کا جھانسہ دیکر خاتون سےزیادتی، مقدمہ درج کر لیا گیا

اوکاڑہ(ویب ڈیسک)سعودیہ پلٹ شخص نے نکاح کا جھانسہ دے کر فیس بک فرینڈ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ضلع اٹک کی رہائشی شادی شدہ ایک بیٹے کی ماں ”ر“ کی فیس بک پر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ42ٹو ایل کے رہائشی ملزم یونس سے دوستی ہوئی جو سعودی عرب میں مقیم تھا ،ملزم خاتون سے فون پر رابطے کرتا رہا۔پاکستان واپسی پر ملزم نے کہا کہ اگر وہ

شوہر سے طلاق لے تو اس سے شادی کر لے گا، عورت نے خاوند سے طلاق لے لی ،ملزم نے خاتون کو نکاح کا جھانسہ دے کر اوکاڑہ بلوایا اور ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں