سا نحہ سا ہیوال !آخر کار وزیراعظم عمران خان بھی سامنے آگئے ،واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف بڑااعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ پر قوم کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ کے ذمہ داران کا تعین ہونے کے بعد انہیں مثالی سزائیں دی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ساہیوال واقعہ پر پاکستان کے عوام کاغم اور غصہ جائز ہے اور ہم اس کو سمجھ سکتے ہیں ،

میں قوم کو یقین دلاتا ہوں جب میں دورہ قطر سے واپس آؤں گا تو نہ صرف ذمہ داران کو مثالی سزا دلواؤں گا بلکہ میں پنجاب پولیس کے مکمل سٹرکچر پر نظر ثانی کروں گا اور محکمے میں اصلاحات کا عمل شروع کروں گا ۔یاد رہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی کے ’ریاستی غنڈوں‘ نے ساہیوال میں ہنستا بنستا خاندان اجاڑ کر کھ دیا ہے، اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا اور اس میں تین معصوم بچے نکالے جس کے بعد انہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے میاں بیوی اور ان کی 13 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ کن اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں