لاہور(ویب ڈیسک)اداکار علی ظفر بھارت کی فلموں میں کام بھی کر چکے ہیں اور وہاں اپنی گلوکاری بھی کرتے ہیں۔ پاکستان کے مشہور اداکار علی ظفر نے بھارت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نے ہمیشہ بھارت کو محبت دی ہےاور بدلے میں وہاں سے بھی محبت ہی پائی ہے۔یہ بات اداکار علی ظفر نے بھارتی سائیٹ بالی ووڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی
علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کام کسی وجہ کے تحت ہوتا ہے اور آپ کو اس صورتحال سے بہترین نتیجہ نکال کر اسے بہتر کل پر آزمانا چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل روشن ہے اور میں محبت کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ بھارت کو پیار دیا ہے اور ہمیشہ وہاں سے محبت ہی پائی ہے۔ خیال رہے کہ نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ میں 2010 میں فلم ’تیرے بن لادن‘ سے ڈیبیو کیا اور کامیابی کے اس سفر میں علی ظفر نے ایک کے بعد دیگر 7 سے زائد فلموں میں کام کیا مگر 2016 میں جموں و کشمیر میں اُڑی دھماکے کے بعد پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی عائد کردی گئی جس میں علی طفر بھی شامل تھے۔