متحدہ عرب امارات سے ملنے والے مالیاتی پیکج کی پہلی قسط پاکستان کو کب ملے گی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یو اے ای کے پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا اورتین میں ایک ارب ڈآلر اگلے ہفتے پاکستان کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔ دوست مملک یو اے ای کو طرف سے پاکستان کے لیے مالیاتی پیکج کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔یو اے ای سے 3 میں سے 1 ارب ڈالر اگلے ہفتے منتقل ہو جائیں گے اور 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں

دیئے جائیں گے۔ یو اے ای سے 3 ارب ڈالر کی منتقیلی مارچ 2019 تک مکمل ہو گی۔ذرائع کے مطابق یو اے ای سے ملنے والے مالیاتی پیکج پر پاکستان 3.3 فیصد منافع اداکرے گا۔ یو اے ای پاکستان کو سعودی عرب جیسا مالیاتی پیکچ فراہم کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ متحدہ امارات کی ولی عہد کے مختصر دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور شیخ محمد کی سربراہی میں یو اے ای اور پاکستان کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں