تیز دھار آلے کے حملے سے 5 لڑکیوں زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور اطراف میں گزشتہ دو دنوں میں 5لڑکیوں پر تیز دھار آلے سے حملے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
پانچوں لڑکیوں کو گلستان جوہر میں واقع نجی ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا،تاہم واقعات سے متعلق پولیس کے پاس کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 15میں واقع نجی ہسپتال میں گزشتہ تین روز میں چھریوں کے وار سے زخمی پانچ لڑکیوں کو لایا گیا۔
ترجمان ہسپتال کے مطابق لڑکیاں مختلف واقعات میں زخمی ہوئی تھی جنہیں جسم کے نچلے حصوں پر زخم آئے تھے، تمام لڑکیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ادھر ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں تیز دھار آلے سے حملے کو کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے ڈی آئی جی متاثرہ لڑکیوں کے بیانات لے کر تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔