امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کو اس کی تاریخ کے سب سے بڑے حملے سے بال بال بچا لیا گیا

جارجیا سٹی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں حکام نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو ان کے دعوے کے مطابق وائٹ ہاوس پر حملے کے لیے دھماکہ خیز مواد اور ایک اینٹی ٹینک راکٹ خریدنا چاہتا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے اٹارنی بیونگ پًیک نے بتایاکہ ملزم ہاشر طہب کے بارے میں مقامی افراد نے ایف بی آئی کو شکایت

کی تھی کہ وہ انتہا پسند بن گیا ہے، جس کے بعد ہاشر کی ایک ماہ تک نگرانی کی گئی۔ہاشر نے حملوں کے لیے ایک مخبر بھی بھرتی کیا جو دراصل ایف بی ا?ئی کا ایجنٹ تھا، ہاشر نے اس کو بتایا تھا کہ وہ وائٹ ہاوس سمیت اہم عمارات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جن میں واشنگٹن کا مونومنٹ، عجائب گھر سمیت یہودیوں کی عبادت گاہ شامل تھی۔اس مقصد کے لیے اس نے اپنے ساتھی اور درحقیقت ایف بی آئی ایجنٹ کو سیمی آٹومیٹک گن، گرینیڈز اور ٹینک شکن بندوق خریدنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں