لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز میں مرد فنکاروں میں تو نشہ آور اشیاء کا استعمال عام سی بات تھی مگر اب اس فیلڈ سے منسلک اداکاراؤں اور ماڈلز میں بھی سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ اگرچہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ماضی میں بھی خواتین فنکاروں اور ماڈلز و گلوکاراؤں میں کام کے دورانبھی سگریٹ نوشی عام بات تھی تھی مگر موجودہ دور میں ٹی
وی اور فلموں میں نظر آنے والی فنکارائیں کھلے عام سگریٹ نوشی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ دوسری طرف وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے مقصد سے فیشن ماڈلز میں چرس اور آئس کا بھی استعمال بڑھتا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے کئی نامور فنکاراؤں کی تصاویر سوشل میڈیا کے توسط سے شئیر ہوتی رہی ہیں ۔ جن میں اداکارہ وینا ملک، نور بخاری، میرا کے بعد اب اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، عمائمہ ملک، نوشین شاہ، ثروت گیلانی، میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، کیف غزنوی، ثناء طارق، زینب قیوم و دیگر شامل ہیں۔ گذشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتی ہوئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت حاصل کی تھی جس کے بعد اداکارہ صبا قمر کے بھی ایک شوٹ کے دوران سگریٹ نوشی کی ویڈیو بہت وائرل ہوتی تھی ۔ شوبز انڈسٹری کی فنکاراؤں میں اب سگریٹ نوشی ایک فیشن بنتا جارہا ہے جبکہ فیشن ماڈلز نے اپنے جسم کو فالتو چربی سے پاک رکھنے کے لیے چرس ، گردہ ، آئس و دیگر نشہ آور اشیا کا استعمال شروع کر رکھا ہے ۔اس حوالے سے مختلف شخصیات نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے ۔ اور ان اداکاروں و اداکاراؤں کا کہنا
ہے کہ سگریٹ نوشی ذاتی معاملہ ہے اس میں کسی کو تنقید کرنے کا حق نہیں ہے۔اللہ نے ہر انسان کو اچھائی اور برائی میں تمیز کرنے کا شعور دیا ہے وہ کس بات کا انتخاب کرتا ہے یہ اس پر منحصر ہے۔ہمارے فنکار لوگوں کے آئیڈیل ہوتے ہیں ان کو کوئی بھی کام انتہائی سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔