سٹیج ڈرامے کے دوران پائل چوہدری نے ایسی حرکت کردی کہ پابندی کا خدشہ پیدا ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ پائل سمیت 4سٹیج اداکاراؤں کو غیر اخلاقی پرفارمنس پر وارننگ جاری کردی گئی ، شانزا ،شازیہ اور روپ جٹ بھی مرتکب پائی گئیں جس کے بعد نوٹس جاری کردیاگیا اور آئندہ ایسا کرنے پرپابندی عائد کی جائیگی۔روزنامہ دنیا کے مطابق سٹیج ڈراموں میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوکر غیر اخلاقی پرفارمنس پر پائل

چودھری ،شانزا ،شازیہ جٹ اور روپ جٹ کو وارننگ جاری کردی گئی ۔ اداکارہ پائل چودھری الحمرا ہال نمبر ایک میں جاری ڈرامے چن مکھناں اور شانزا الحمرا ہال نمبر دو میں زیر نمائش ڈرامے ویلے تے نکمے میں اداکاری کررہی ہیں ۔بتایاگیاہے کہ دونوں اداکارائیں پرفارمنس کے دوران شائقین سے براہ راست جملہ بازی کررہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے سٹیج منیجر حاجی عبدالزاق نے دونوں اداکاراؤں کو تحریری طور پر وارننگ جاری کردی ہے ۔سٹیج اداکارہ شازیہ جٹ اور روپ جٹ پنجابی کمپلیکس میں زیر نمائش ڈرامہ ڈھول جانیا میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کررہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں تحریری وارننگ دی گئی ہے اور آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ان چاروں اداکاراؤں پرپابندی عائد کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں