2 ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے معاہدہ کرلیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) 2 ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے معاہدہ کرلیا، میانمار اور نائیجیریا کو پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17

تھنڈر کو کئی ممالک نے خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ خاص کر میانمار اور نائیجیریا کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری میں اچھی خاصی دلچسپی ظاہر کی گئی تھی۔ اب بدھ کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 2 ممالک نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ان ممالک میں نائیجیریا اور میانمار شامل ہیں۔ دونوں ممالک کو پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے فروخت کیے جائیں گے۔ ان ممالک کو جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو اربوں روپے کا منافع ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب آذربائیجان نے بھی چین اور پاکستان کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملات طے پا رہے ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان طیاروں کی فروخت کے معاہدے سے متعلق مذاکرات چل رہے ہیں۔ آذربائیجان پاکستان سے 24 جے ایف 17 جنگی طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے۔ معاہدہ ہونے کی

صورت میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا منافع ہوگا۔ اگر معاہدہ ہوتا ہے تو آذربائیجان جے ایف اے 17 تھنڈر جنگی طیارے حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ اس سے قبل نائیجیریا، میانمار اور پاکستان کے پاس جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے موجود ہیں۔دوسری جانب دیگر کئی ممالک نے بھی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے میں

دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ملائشیا، ایران اور مصر بھی پاکستان سے بلاک 2 میں تیار کیے گئے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں کچھ ہفتے قبل ہونے والی بین الااقوامی دفاعی نمائش کے دوران جے ایف 17 تھنڈر توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ اسی کانفرنس کے دوران ہی کئی ممالک بھی طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایران، ملائیشیا اور مصر جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خرید کر پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اگر ملائشیا، ایران اور مصر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدتے ہیں، تو ایسے میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں